تھانوں کو اصلاحی مراکز بنانے کیلئے کوشاں ہیں، ڈی پی او دیر

پیر 13 نومبر 2017 14:16

لوئیردیئر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء)پولیس تھانوں کو عوامی فلاحی اور اصلاحی مراکز میں تبدیل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ، دیر لوئر کے عوام محب الوطن ہیں، یہی وجہ ہے ہر فورم میں پولیس کے شانہ بشانہ ہوتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر دیر نوشیر خان نے پولیس سٹیشن تالاش میںکھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایس پی تیمرگرہ سرکل شیر ولی خان سمیت ، ٹریفک انچارج شاد محمد خان ،ایس ایچ او تھانہ تالاش جمیل الدین ، پولیس حکام ، عمائدین علاقہ ، بلدیاتی نمائندگان بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر مشران علاقہ محمد اکبر، ذاکر ، ارشد احمد ، تحصیل ناظم ریاض محمد ، شاہ حسین ، محمد یوسف ، فضل وہاب ، محمد رازق ، گل زمان نے پولیس کے متعلق عوامی مشکلات اور مسائل سے ڈی پی او کو آگاہ کیا۔

مشران نے ڈی پی او سے مطالبہ کیا کہ کم تنخواہ پر اپنی ڈیوٹی بہ احسن طریقے سرانجام دینے والے سپیشل پولیس فورس اہلکاروں کو دور دراز پولیس تھانوں میں تعینات کرنا ظلم ہے لہذا انکو قریبی تھانوں میں تعینات کیا جائے۔ مشران میں تالاش بازار میں تجاوزات خاتمہ کیلئے مشترکہ کریک ڈائون کا مطالبہ بھی کیا۔