قندیل بلوچ قتل کیس ، مفتی عبد القوی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 نومبر تک توسیع کر دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 13 نومبر 2017 13:31

قندیل بلوچ قتل کیس ، مفتی عبد القوی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 نومبر تک ..
ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 نومبر 2017ء) : قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبد القوی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں مرکزی ملزم سمجھےجانے والے مذہبی اسکالر مفتی عبد القوی کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

عدالت میں قندیل بلوچ کے والد اور تفتیشی افسر بھی موجود تھے۔ عدالت نے مفتی عبد القوی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت کو 20 نومبر تک ملتوی کر دیا۔یاد رہے کہ مفتی عبد القوی کو قندیل بلوچ قتل کیس میں 19 اکتوبر کو عبوری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :