اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کا نیشنل بینک ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئی15 رکنی اسلام آباد ٹیم کا اعلان

پیر 13 نومبر 2017 13:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب نے نیشنل بینک ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئی15 رکنی اسلام آباد ٹیم کا اعلان کر دیا۔ اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے جنرل سیکرٹری محمد بلال ستی کے مطابق ایونٹ کیلئی15 کھلاڑیوں کا انتحاب کیا ہے جس کے مطابق بی ون کیٹیگری میں اسامہ، نجیب اللہ، رفیع، فہیم عارف اور نبیل بی ٹو کیٹیگری میں انسیس جاوید کپتان، ذیشان عباسی، یاسر عندلیب، یاسر ملک، ایوب خان اور محمد اویس جبکہ بی تھری کیٹیگری میں طیب جبار، ذیشان گل، زاہد عباس اور محمد اویس شامل ہیں۔

اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام نیشنل بینک ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد ٹیم کے چناؤ کیلئے دو روزہ ٹرائلز پی اے ایف کرکٹ گراونڈ اسلام آباد میں اختتام پزیر ہوگئے۔

(جاری ہے)

ٹرائلز میں اسلام آباد بھر سی30 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں سے باصلاحیت 15 کھلاڑیوں کا انتحاب کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے زیراہتمام نیشنل بینک ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 16 سے 22 نومبر تک ملتان اور بہاولپور میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیمیں حصہ لیں گی جس میں اسلام آباد، پشاور، ایبٹ آباد، کشمیر، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، ملتان، فیصل آباد، بہاولپور، کراچی، لاہور اور پی بی سی سی ینگ سٹار شامل ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ ڈومیسٹک سطح کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہے جس میں ملک بھر سے نامور کھلاڑی حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے باصلاحیت اسلام آباد ٹیم کا انتحاب کیا ہے امید ہے کہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :