سب کی رائے کا احترام لیکن ریٹائر ہونیکا کوئی ارادہ نہیں :مہندرا سنگھ دھونی

پیر 13 نومبر 2017 12:41

سب کی رائے کا احترام لیکن ریٹائر ہونیکا کوئی ارادہ نہیں :مہندرا سنگھ ..
دبئی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13نومبر2017ئ) بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ سے ریٹائر ہونے سے انکار کردیا ۔نیوزی لینڈکیخلاف حالیہ ٹی ٹونٹی سیریز میں سست روی سے بیٹنگ کے بعد خود پر ہونیوالی تنقید کے جواب میں مہندرا سنگھ دھونی نے کہا کہ سب کو اظہار رائے کا حق حاصل ہے تاہم میں اس وقت کھیل نہیں چھوڑ سکتا کیوں کہ میں پوری طرح فٹ ہوں اور خود کو میدان میں بہتر سمجھتا ہوں۔

(جاری ہے)

دھونی کا مزید کہنا تھا کہ ہر ایک کی اپنی سوچ اور رائے ہوتی ہے، بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ بنے رہنے کا سب سے بڑا محرک میرا کھیل کیلئے جنون اور جذبہ ہے، بہت سے کرکٹرز خداداد صلاحیتوں کے مالک نہیں ہوتے لیکن پھر بھی وہ بہت آگے تک جاتے ہیں، کوچز کو ایسے پلیئرز کی ضرورت ہوتی ہے کیوں کہ ہر ایک تو ملک کیلئے نہیں کھیل پاتا۔دھونی نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ نتائج کی بجائے کسی عمل کے جاری رہنے پر یقین رکھتا ہوں، میں نتائج کی بابت زیادہ نہیں سوچتا۔