عمر گل کو قومی ٹیم میں کھیلنے کا موقع ملنا چاہیئے:شاہد آفرید ی

پیر 13 نومبر 2017 12:34

عمر گل کو قومی ٹیم میں کھیلنے کا موقع ملنا چاہیئے:شاہد آفرید ی
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13نومبر2017ئ)سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے فاسٹ باﺅلر عمر گل کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے آواز بلند کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

سابق آل راﺅنڈر کا کہنا تھا کہ وہ عمر گل کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے بھرپور حمایت کریں گے کیونکہ وہ تمام فارمیٹس کی ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، عمر گل نے بہت عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی لیکن انہیں لیگ کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا ہے جس میں انہوں نے متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا لہٰذا وہ ان کی انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کے حامی ہیں۔واضح رہے کہ عمر گل کو یو اے ای میں ہونے والی ٹی ٹین کرکٹ لیگ کیلئے شاہد آفریدی کی زیر قیادت پختون ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔