Live Updates

ضیااللہ آفریدی کے وکیل نے عمران خان کے ریفرنس کا جواب الیکشن کمیشن میںجمع کرادیا، سماعت 23نومبر تک ملتوی

جواب جمع کرانے میں تاخیر کیوں کی، چیف الیکشن کمشنر کا ضیااللہ آفریدی کے وکیل سے استفسار عائشہ گلالئی ریفرنس کے فیصلے کا انتظار کررہے تھے، آئندہ سماعت پر دلائل دیں گے، لطیف کھوسہ

پیر 13 نومبر 2017 12:23

ضیااللہ آفریدی کے وکیل نے  عمران خان کے ریفرنس  کا جواب  الیکشن کمیشن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2017ء) الیکشن کمیشن نے ضیااللہ آفریدی کے خلاف تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ریفرنس کی سماعت 23نومبر تک ملتوی کردی ، ضیااللہ آفریدی کے وکیل لطیف کھوسہ نے ضیا اللہ آفریدی کی جانب سے جواب الیکشن کمیشن میںجمع کرایا اورکہا کہ عائشہ گلالئی ریفرنس کے فیصلے کا انتظار کررہے تھے، آئندہ سماعت پر دلائل دیں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو ضیا اللہ آفریدی کے خلاف عمران خان کے ریفرنس پر چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سماعت کی۔ اس دوران ضیااللہ آفریدی کے وکیل لطیف کھوسہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور انہوں نے ضیا اللہ آفریدی کی جانب سے جواب الیکشن کمیشن میںجمع کرایا ، چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان نے سوال کیا کہ جواب جمع کرانے میں تاخیر کیوں کی،وکیل لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ عائشہ گلالئی ریفرنس کے فیصلے کا انتظار کررہے تھے، آئندہ سماعت پر دلائل دیں گے، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 23نومبر تک ملتوی کردی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات