ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی اسمبلی رکنیت سے مستعفی ،

استعفی اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا

پیر 13 نومبر 2017 12:16

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی اسمبلی رکنیت سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2017ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہو گئے ، استعفی اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے انتخابی اتحاد کے اعلان کے بعد علی رضا عابدی نے اپنی جماعت اور اسمبلی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔تاہم دونوں جماعتوں کے درمیان بننے والا سیاسی اتحاد 24 گھنٹے بھی نہ چل سکا۔ علی رضا عابدی نے کہا ہے کہ سیاسی اور ذاتی وجوہات کی بنا پر قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑ رہا ہوں۔خیال رہے کہ علی رضا عابدی قومی اسمبلی کی نشست این اے 250 سے کامیاب ہوئے تھے۔