ٹیکسز کا مسئلہ بہت جلد حل ہوگا‘ عوام مخالفین کی سازشوں کو ناکام بنائیں اور حکومت کاساتھ دیں‘ اقبال حسن

پیر 13 نومبر 2017 12:05

ٹیکسز کا مسئلہ بہت جلد حل ہوگا‘ عوام مخالفین کی سازشوں کو ناکام بنائیں ..
گلگت ۔13نومبر (اے پی پی گلگت و بلتستان کے وزیراطلاعات و منصوبہ بندی اقبال حسن نے کہا ہے کہ اپوزیشن ٹیکسز کے حوالے سے عوام کو گمراہ کر نے کی کوشش کررہے ہیں، مخالفین جانتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) ٹیکس کے حق میں نہیں ہے، وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن ٹیکس کے حوالے سے وزیر اعظم اور وفاقی اعلیٰ حکام سے رابطے میں ہیں، مسلم لیگ کی حکومت نے عوام سے جتنے بھی وعدے کئے ہیں ان کو پورا کیا ہے۔

(جاری ہے)

اور آگے بھی عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔مخالفین عوام میں انتشار پھیلا کر پوائنٹ سکورنگ کرنا چاہتے ہیں ۔ہم عوام سے وعدہ کرتے ہیں کہ ٹیکسز کا مسئلہ بہت جلد حل ہو گا۔کسی بھی کام کو حل کرنے میں وقت لگتا ہے اس لئے عوام سے اپیل ہے کہ وہ مخالفین کی سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے حکومت کا ساتھ دے۔ہماری عوام باشعور ہے ،عوام جانتی ہے کہ مسلم لیگ ن ہی اس مسلے کا حل نکالے گا اور عوام کو مایوس نہیں کرے گا۔عوام کی خدمت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔