بچھو اور چرس کے بعد منشیات کے عادی لوگ چاکلیٹ کا استعمال کرنے لگے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 13 نومبر 2017 11:54

بچھو اور چرس کے بعد منشیات کے عادی لوگ چاکلیٹ کا استعمال کرنے لگے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 نومبر 2017ء) : منشیات کے عادی لوگوں میں بہت سی منشیات مقبول ہیں، لیکن کچھ افراد عجیب و غریب نشے بھی کرتے ہیں جن میں پٹرول ، بچھو شامل ہیں۔ تاہم اب بچھو اور چرس کے بعد نشے کےعادی لوگوں نے چاکلیٹ سے بھی نشہ کرنا شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک یورپی کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اپنی پارٹیز میں الکوحل نہیں دیتے، بلکہ اس کی جگہ ہم خام کوکوا، سپر فوڈ اسموتھیز وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں۔

خام کوکوا یا چاکلیٹ دماغ پر وہی اثر کرتے ہیں جو ایک منشیات کی وجہ سے دماغ پر ہوتا ہے۔ چاکلیٹ سے بنی اس ڈرگ کے بانی ڈومینیک نے کہا کہ زندگی کافی بیزار ہے کیوں نہ مزہ کیا جائے۔ اس کا کہنا تھا کہ مجھے کسٹمرز کو تنگ کرنے میں مزہ آتا ہے۔ ڈومینیک نے اس ڈرگ کا پہلا سیمپل ایک میوزک کنسرٹ میں بنایا تھا جس کے بعد اب تک وہ اس کے 25000 ڈبے فروخت کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :