ڈومیسٹک نیشنل بینک ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ پرسوں سے 22نومبر تک ملتان اور بہاولپور میں کھیلا جائے گا

نیشنل بینک ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنمنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے حتمی 17 رکنی سکواڈ کاا علان کیا جائیگا ،ْسلطان شاہ

پیر 13 نومبر 2017 11:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) ڈومیسٹک نیشنل بینک ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ پرسوں بدھ16سے 22نومبر تک ملتان اور بہاولپور میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کے مطابق ایونٹ میں ملک بھر سے 12ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں اسلام آباد، پشاور، ایبٹ آباد، کشمیر ، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، ملتان، فیصل آباد، بہاولپور، کراچی، لاہور شامل ہیں جبکہ 12ٹیموں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا ،ْ انہوں نے کہاکہ یہ ڈومیسٹک سطح کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہے جس میں ملک بھر سے نامور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ کے لئے ہم نے پہلے سے ہی23کھلاڑیوںکو شارٹ لسٹ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل بینک ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنمنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے حتمی 17 رکنی سکواڈ کاا علان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سال 2006ء میں ہم نے عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کی میزبانی کی تھی جس میں پاکستان نے بھارت کو بڑے مارجن سے شکست ہرایا تھا۔ انہوں نے توقع ظاہرکی کہ آئندہ سال جنوری میں ہونے والے عالمی بلائنڈ کرکٹ میں بھی میزبانی اور ہوم گرائونڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :