بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں کل دو میچز کھیلے جائینگے

پیر 13 نومبر 2017 11:51

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں کل منگل کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں جاری لیگ میں پہلا میچ ڈھاکہ ڈائنامائٹس اور کھلنا ٹائٹنس کے درمیان ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈھاکہ چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور کھلنا دو پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے ،ْ دوسرے میچ میں کومیلا وکٹورینز اور چٹاگانگ وائی کنگز کی ٹیمیں ڈھاکہ میں مدمقابل ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :