جسٹس آصف سعید کھوسہ نے حدیبیہ پیپرز ملز کیس کھولنے کی اپیل سننے سے معذرت کر لی کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا

نیا بینچ تشکیل دینے کی درخواست چیف جسٹس کو ارسال

پیر 13 نومبر 2017 11:45

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے حدیبیہ پیپرز ملز کیس کھولنے کی اپیل سننے سے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے حدیبیہ پیپرز ملز کیس کھولنے کی اپیل سننے سے معذرت کر لی جس کے نتیجے میں کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا اور سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی ہوگئی ہے۔ حدیبیہ ریفرنس کھولنے کی اپیل کی سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دینے کی درخواست چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی ہے جبکہ نیب نے کیس کو آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو دوران سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ رجسٹرار آفس نے کیس غلطی سے بینچ کے سامنے لگا دیا ہے، میں پاناما کیس کے فیصلہ میں حدیبیہ کیس کھولنے کے حوالے سے ایک حد تک فیصلہ دے چکا ہوں، میں نے اپنے فیصلے میں حدیبیہ کیس سے متعلق 14 پیراگراف لکھے ہیں، اسحاق ڈار کی حد تک بھی میں فیصلہ دے چکا ہوں۔ یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاناما کیس کے فیصلہ میں دی گئی ہدایات کے مطابق شریف فیملی کے خلاف حدیبیہ پیپرز ملز مقدمے کو دوبارہ کھولنے کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

متعلقہ عنوان :