بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 نومبر سے شروع ہوگا

پیر 13 نومبر 2017 11:45

کولکتہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 16 سے 20 نومبر تک ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکن ٹیم ان دنوں بھارت میں موجود ہے جہاں وہ تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 16 سے 20 نومبر تک کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا ٹیسٹ 24 سے 28 نومبر تک ناگپور اور تیسرا 2 سے 6 دسمبر تک دہلی میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 10 دسمبر کو دھرم شالا، دوسرا 13 دسمبر کو چندی گڑھ اور تیسرا 17 دسمبر کو وشاکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 20 دسمبر کو کوٹک، دوسرا 22 دسمبر کو انڈور اور تیسرا 24 دسمبر کو ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :