بنوں میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 3افراد زخمی ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 13 نومبر 2017 11:30

بنوں میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 3افراد زخمی ہوگئے
بنوں(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13نومبر۔2017ء) بنوں میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 3افراد زخمی ہوگئے۔پیر کو بنوں میں تھانہ میریان کی حدود میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی بارودی مواد کی زد میں آگئی ، دھماکے میں 2سیکورٹی اہلکاروں سمیت 3افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

لنڈی کوتل میں عارضی چیک پوسٹ کے قریب بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا گیا۔دوسری جانب ڈی ایس پی کینٹ اشتیاق نے بتایا کہ پشاور میں ناکہ بندی کے دوران گاڑی سے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی ہے جبکہ 3افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :