شکارپورمیںشہیداسلام کانفرنس کی سائیکل پرمہم چلانے والے چچاسکھروی ابراہیم شیخ کاگھنٹہ گھر چوک پر والہانہ استقبال

اتوار 12 نومبر 2017 22:30

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2017ء) شکارپورمیںشہیداسلام کانفرنس کی سائیکل پرمہم چلانے والے چچاسکھروی ابراہیم شیخ کاگھنٹہ گھر چوک پر والہانہ استقبال ،پھول پتیاں نچھاورکی گئیں ، شکارپورکاعوام جس طرح شہیدکے فرزند علامہ ناصرخالدمحمود سومروکو بھاری ہزاروں ووٹ دیکر محبت کااظہارکیااب کانفرنس میں بھی اسی جذبے کے ساتھ لاکھوں کی تعدادمیں شرکت کریں ، چچاسکھروی ابراہیم شیخ کاگفتگو۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکھر کے معروف سائیکل پرجے یوآئی کے صدسالہ کانفرنس اور کوئیٹہ کا مفتی محمود کانفرنس کاکامیاب مہم چلانے والے 65 سالہ چچاسکھروی محمدابراہیم شیخ نے لاڑکانہ میونسپل اسٹیڈیم میں 26 نومبر کو منعقد شہیداسلام علامہ ڈاکٹرخالد محمود سومرو کانفرنس کی کامیابی کے لیے سائیکل پر مہم شروع کردی ہے ، چچامحمدابراہیم شیخ نے کندھ کوٹ اور دیگر علاقوں میں سائیکل پر گھرگھر مہم چلانے کے بعد شکارپورپہنچے جہاں لکھیدر گھنٹہ گھر چوک پر جے یوآئی شکارپورکے چیئرمین رابطہ کونسل حاجی عبدالفتاح مہر کی قیادت میں کارکنوں نے والہانہ استقبال کیااور پھول پتیاں نچھاور کرکے پھولوں کے ہارپہنائے ، کارکنوں نے فلک شگاف نعرے بھی لگائے ، حاجی عبدالفتاح مہر نے کہاکہ چچاابراہیم سکھروی نے ضعیف العمری میں سائیکل پر شہیداسلام کانفرنس لاڑکانہ کے لیے مہم چلاکر نوجوانوں میں جذبہ اور شعوراجاگر کیاہے ہمارے حوصلے مزید بلند ہوگئے ہیں ہم چچاابراہیم شیخ کو اثاثہ جمعیت قراردیتے ہیں ، جبکہ چچاابراہیم شیخ سکھروی نے کہاکہ انشاء اللہ میری یہ محنت رنگ لے آئے گی اور بیس لاکھ سے زیادہ افرادلاڑکانہ میں شریک ہوجائیں گے انہوں نے کہاکہ شہیداسلام علامہ ڈاکٹرخالدمحمودسومرونے وطن عزیزکانام پوری دنیامیں بلندکیا، ہماراایک ہی مطالبہ ہے کہ شہیداسلام علامہ ڈاکٹرخالد محمودسومروکے قاتلوں کو جلد پھانسی کے پھندے پر لٹکاکردیگر سہولت کاروں کوبھی منطقی انجام تک پہنچایاجائے میری جان میں سانس باقی ہے یہی مہم چلاتارہونگا، مجھے قائدجمعیت حضرت سائیں مولانافضل الرحمن نے دعاکی ہے ۔