بلوچستان کے مختلف اضلاع میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3افراد جاںبحق جبکہ 4افراد زخمی ہوگے

اتوار 12 نومبر 2017 21:40

خاران /مچھ/ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2017ء) بلوچستان کے مختلف اضلاع میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3افراد جاںبحق جبکہ 4افراد زخمی ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ضلع خاران کے علاقے چیف چوک پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ولی خان نامی شخص جاںبحق جبکہ وحید خان نامی شخص زخمی ہوگیا لاش اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا جہاں سے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ۔

مزید تفتیش متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔دریں اثناء لیویز کے مطابق مچھ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اورفرارہوگئے ،لاش کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔علاوہ ازیں ضلع نصیر آباد کے علاقے چھتر میں گوٹھ حمید بھنگر میں معمولی تنازعے پر دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں3افراد زخمی ہوگئے جنہیںسول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ،دوسری جانب جھل مگسی کے علاقے گدھاگارا میں کل رات 3 بجے زمین کے تنازعہ پر فائرنگ ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :