ٹیکس کے ظالمانہ نفاذ کیخلاف انجمن تاجران سکردو کے زیر اہتمام آج پورے بلتستان ڈویژن میں شٹرڈوان ہرتال

اتوار 12 نومبر 2017 21:10

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2017ء)ٹیکس کے ظالمانہ نفاذ کے خلاف انجمن تاجران سکردو کے زیر اہتمام آج پورے بلتستان ڈویژن میں شٹرڈوان اور پہہ جام ہرتال ہو گی، انجمن تاجران سکردو نے مطالبات کی عدم منظوری پر 13نومبر کو ہرتال کی کال دے دی تھی، ذرائع کے مطابق انجمن تاجران سکردو کی جانب سے کی جانے والے شٹرڈوان ہرتال کی کیمسٹ ایسوی ایشن ، پولٹری ڈیلر ایسوی ایشن ، اور دیگر کارباری تنظیموں نے مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے ، شہر کے تمام مصروف اور اہم کارباری مراکز بند رہیں گے ، کیمسٹ ایسوی ایشن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انجمن تاجران سکردو کی کال پر ٹیکس کے نفاذ کے خلاف کیمسٹ ایسوی ایشن بھی ہرتال کا حصہ بنے گی ، تاہم ہسپتال کے اندر موجود ادویات کی دوکان ہرتال کے روز کھلی رہے گی ، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں میڈیکل سٹور زبھی ہرتال کے باعث بند رہیں گے ، انجمن تاجران سکردو کی طرف سے ٹیکس کے نفاز کے خلاف بیزز اور پنافلکس جا بجا اویزاں کیے گئے ہیں ،جن میں ٹیکس کے نفاز کے خلاف نعرے درج ہیں ، زرائع کے کہنا تھا کہ پیر کے روز ہرتال کے باعث مختلف غیر سرکاری تنظیموں کے دفاتر بھی بند رہیں گے ، شڑڈوان ہرتال کا ہر لحاظ سے کامیاب اور تاریخی بنانے کے لیے انجمن تاجران نے بھر پور تیاری مکمل کر رکھی ہے ، تاجر تنظیموں کے علاوہ آل پارٹیز کانفرنس کے دوران حکمران جماعت کے علاوہ باقی تمام سیاسی ، مذہبی و سماجی تنظیموں انجمن تاجران سکردو کی ہرتال کی مکمل حمایت کر چکے ہیں ۔