سی ڈی اے کے 4افسران کو تعلیمی اسناد کی مصدقہ نقول جمع نہ کرانے پر معطل کر دیا گیا ہے

اتوار 12 نومبر 2017 21:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2017ء) سی ڈی اے کے چار افسران کو تعلیمی اسناد کی مصدقہ نقول جمع نہ کرانے پر معطل کر دیا گیا ہے ، ممبر ایڈمن کی طرف سے نوٹیفیکیشن مین کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا، معطل کئے گئے افسران میں تحت عزیز الرحمن اسسٹنٹ مینجر فنانس، ڈویژنل اکائونٹس آفیسر انوائرنمنٹ،کیئر ٹیکر پارلیمنٹ لاجز اورر سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے انسپکٹر شامل ہیں، معطل شدہ افسران انکی بحالی تک ادارے سے صرف مالی مراعات لینے کے اہل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کے چار افسران کو تعلیمی اسناد کی مصدقہ نقول جمع کرانے پر معطل کر دیا گیا ہے ، ممبر ایڈمن کی طرف سے نوٹیفیکیشن چیئرمین کی منظوری کے بعد جاری کیا گیاہے ۔ان افسران کو ڈگری ویریفیکیشن سیل میں اپنی تعلیمی اسناد کی مصدقہ نقول برائے تصدیق جمع نہ کرانے پر معطل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

معطل ہونے والے افسران معطلی سے قبل جو مالی مراعات وصول کر رہے تھے وہ جاری رہیں گی۔

معطلی کیے جانے والے افسران کو ادارے کے ڈگری ویریفکیشن سیل میں اپنی تعلیمی اسناد کی مصدقہ نقول برائے تصدیق جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔معطلی کا نوٹیفیکیشن ادارے کی ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جاری کیا ہے جو کہ چیئرمین سی ڈی اے کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔ تعلیم اسناد کی مصدقہ نقول برائے تصدیق ڈگری ویریفکیشن سیل میں جمع نہ کرانے والے افسران اور ملازمین کے خلاف سخت تادیبی و قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

ادارے کے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے احکامات کے جاری ہونے والے مراسلہ کے تحت عزیز الرحمن اسسٹنٹ مینجر فنانس، بشیر احمد ڈویژنل اکائونٹس آفیسر انوائرنمنٹ، محفوظ کیئر ٹیکر پارلیمنٹ لاجز اورر سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے انسپکٹر عزیز الرحمن کو ڈگری ویریفیکیشن سیل میں اپنی تعلیمی اسناد کی مصدقہ نقول برائے تصدیق جمع نہ کرانے پر معطل کر دیا گیا ہے۔ معطلی ہونے والے افسران معطلی سے قبل جو مالی مراعات وصول کر رہے تھے وہ بحالی تک جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :