راولپنڈی،ایم کیو ایم اور پی ایس پی ڈرامے بازی کرکے عوام کو بیوقوف بنارہے ہیں،مسلم شہزادخان

اتوار 12 نومبر 2017 21:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کینٹ کے سابق نائب صدرمسلم شہزادخان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پی ایس پی ڈرامے بازی کرکے عوام کو بیوقوف بنارہے ہیں اندر سے دونوں جماعتیں ایک ہی ہیں اور ان کی سیاست صرف اورصرف مہاجروں کی سیاست تک محدود ہے تحریک انصاف اس وقت کراچی سمیت ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے عمران خان کے وژن کو پاکستانی عوام سپورٹ کررہے ہیں آئندہ الیکشن میں کراچی سمیت ملک بھر سے تحریک انصاف کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومتیں بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس کلمہ چوک میں تحریک انصاف کے کارکنان و معززین علاقہ کے الگ الگ وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،مسلم شہزادخان نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا چیلج کرپشن کا خاتمہ ہے اوراس کے خلاف سب سے پہلی آواز عمران خان نے بلند کی اور مسلسل جدوجہد سے انہیں کامیابی ملی آج شریف خاندان عدالتوں میں بے نقاب ہورہا ہے اور پاکستانی عوام کو پتہ چل گیا ہے کہ کون ان کے خون پسینے کی کمائی پر عیاشیاں کرتے رہے ہیں راولپنڈی کینٹ کے علاقو ں میں تحریک انصاف کے کارکنا ن اپنے قائد عمران خان کا پیغام گھر گھرپہنچادیا ہے اور مسلسل عوام سے رابطہ رکھے ہوئے ہیں آئندہ الیکشن میں کینٹ کے حلقوں نے پی ٹی آئی ہی کامیاب ہوگی۔