میڈیا سے آگاہی اور رہنمائی ملتی ہے‘ پولیس اور میڈیا کا تعاون ضروری ہے،سردار بابر ممتاز خان

اتوار 12 نومبر 2017 20:50

گوجر خان۔12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2017ء) میڈیا سے آگاہی اور رہنمائی ملتی ہے‘ پولیس اور میڈیا کا تعاون ضروری ہے‘ گوجرخان میں جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کریں گے‘ سائلین کیلئے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں۔ ان خیالات کااظہار نوتعینات ڈی ایس پی سرکل گوجرخان سردار بابر ممتاز خان نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے ملاقات میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں میڈیا کا اہم رول ہے‘ مثبت اور تعمیری رپورٹنگ معاشرے کیلئے اصلاح کا باعث بنتی ہے‘ گوجرخان سے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیحات میں ہے سرکل کے تینوں تھانوں مندرہ، گوجرخان اور جاتلی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈائون کریں گے پولیس کو ہدایت جاری کر دی ہیں میرے دروازے ہروقت سائلین کیلئے کھلے ہیں اپنی شکایات اور مسائل کے بارے مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں ڈی ایس پی نے مزید کہا کہ اہل گوجرخان محسوس کریں گے اپنے دور تعیناتی میں جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں کا مکمل خاتمہ کیا۔

متعلقہ عنوان :