امام بارگا ہ ڈاکٹر منظور حسین کے متولی ڈاکٹر حسن عسکری ایڈوکیٹ انتقال کرگئے

اتوار 12 نومبر 2017 20:50

مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2017ء) امام بارگا ہ ڈاکٹر منظور حسین تحصیل روڈ مری کے متولی ڈاکٹر حسن عسکری ایڈوکیٹ کئی ماہ کی علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

مرحوم ڈاکٹر رضوان الحسن ،میجر ریٹائرڈ ڈاکٹر صالح حسن اورڈاکٹر خاور حسین کے بھائی جبکہ تحریک پاکستان کی ممتاز شخصیت ڈاکٹر منظور حسین مرزاء کے صاحبزادے تھے ۔ مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مری کے مرکزی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ نمازجنازہ میں سیاسی ،سماجی،مذہبی ،کاروباری شخصیات کے علاوہ بڑی تعدادمیں اہلیان علاقہ اور عزیز وقارب نے شرکت کی۔ مرحوم کی رسم قل (آج) 13نومبر ساڑھے بارہ بجے دن امام بارگاہ ڈاکٹر منظور حسین تحصیل روڈ پر ادا کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :