حکمران جماعت کی اپنے ایم این ایز پر گرفت کمزور ہو چکی ہے اسی لیی94ارب روپے کا فنڈ دئیے جا رہے ہیں ‘یاسمین راشد

�) لیگ نے ملک کو شدید بحرانوں میں دھکیل دیا ہے پی ٹی آئی کا قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ درست ثابت ہو رہا ہے

اتوار 12 نومبر 2017 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ حکمران جماعت کی اپنے ایم این ایز پر گرفت کمزور ہو چکی ہے اسی لیی94ارب روپے کا فنڈ دئیے جا رہے ہیں ،(ن) لیگ نے ملک کو شدید بحرانوں میں دھکیل دیا ہے پی ٹی آئی کا قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ درست ثابت ہو رہا ہے کٹھ پتلی وزیر اعظم عوام اور ایم این ایز میں اعتماد کھو چکے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ نواز شریف سپریم کورٹ کے فیصلوں کے خلاف مسلسل ہرزہ سرائی کر رہے ہے جو قابل مذمت ہے سپریم کورٹ نے ایک مرتبہ نہیں بلکہ نواز شریف کو تین دفعہ نا اہل کر چکی ہے اور ان کے سوالات کے تمام جوابات بھی دے دئیے ہے ، نواز شریف نے سپریم کورٹ ، جے آئی ٹی، پارلیمنٹ ، پاکستانی قوم سے جھوٹ بولنے ، اثاثے چھپانے اور کاغذات نامزدگی میں اپنا جھوٹا بیان حلفی جمع کروانے پر نکالا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد نواز شریف کے درباریوں کے منہ بند ہو جانے چاہیے ، نواز شریف سنگین جرائم میں ملوث ہے پی ٹی آئی کا مئوقف درست ثابت ہوا کہ نواز شریف قوم کو مسلسل گمراہ کر رہے تھے ، نواز شریف کے پاس کوئی ثبوت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوا ز شریف تھوڑی دیر تک تو قوم کو بے وقوف بنا سکتے ہے لیکن زیادہ دیر تک نہیں کرپشن کے گارڈ فادر اور مافیا کے سربراہ کی اصلیت پاکستانی عوام کے سامنے ہی نہیں پوری دنیا کے سامنے عیاں ہو گئی ہے ، حدیبیہ پیپر مل کیس میں ملوث شہباز شریف کی جلد باری لگنے والی ہے۔