Live Updates

عمران خان نوجوانوں کو ورغلانے کی کوشش نہ کریں ،ْامیر مقام

نیازی صاحب کہتے ہیں کہ ناروے کے وزیر اعظم سائیکل پر آتے ہیں ،ْ عمران نیازی نے کے پی حکومت کا ہیلی کاپٹر رکشے سے زیادہ استعمال کیا ،ْ خطاب

اتوار 12 نومبر 2017 20:31

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2017ء) وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ پختونخوا میں کونسی تبدیلی لائی گئی ہے ،ْ عمران خان نیازی یوتھ کو ورغلانے کی کوشش نہ کریں۔سوات میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیرمقام نے کہا کہ تحریک فسادکاکام صرف فسادکرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی پاکستانی یوتھ کو سیڑھی بناکر اپنے خوابوں کی تکمیل چاہتے ہیںجبکہ میاں نواز شریف کہتے ہیں کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہے۔امیر مقام نے کہا کہ نیازی صاحب کہتے ہیں کہ ناروے کے وزیر اعظم سائیکل پر آتے ہیں جبکہ عمران خان نیازی نے کے پی حکومت کا ہیلی کاپٹر رکشے سے زیادہ استعمال کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :