جمعیت علما پاکستان نیازی کی مجلس عاملہ و شوریٰ کا مشترکہ اجلاس کل طلب ،انتخابی اتحادمیں شمولیت پر غور ہوگا

اتوار 12 نومبر 2017 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2017ء) جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمدمعصوم حسین نقوی نے جے یو پی کی مجلس عاملہ اور شوریٰ کا مشترکہ اجلاس کل( 14۔نومبر بروزمنگل )طلب کرلیا ہے۔جس میں انتخابات 2018ء میںملکی سیاسی صورت حال ، سیاسی اور انتخابی حکمت عملی کو زیر بحث لاکر لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعیت سیکرٹریٹ کینال ویو میں منعقد ہونے والے اجلاس میں نئے انتخابی سیاسی اتحادو ں کی تیاری کے حوالے سے تبادلہ خیا ل کیا جائے گا۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات عقیل حیدر شاہ کے مطابق حال ہی میں تشکیل پانے والے نظام مصطفی متحدہ محاذ ، پاکستان عوامی اتحاد اور دیگر سیاسی انتخابی اتحادوں کی سیاست پر بحث ہوگی۔انہوںنے کہا کہ جے یو پی نیازی انتخابات میںبھر پور حصہ لے گی۔ جس کے لئے اس کی پہلی ترجیح اتحا د اہل سنت ہے۔ تاکہ نظام مصطفی کے نفاذ پر یقین رکھنے والوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :