لاہور، ٹریٹ پولو کپ 2017ء کا فائنل دیواز اون نے جیت لیا

فائنل میں ریمنگٹن پولو کو 11-5 سے شکست دیدی

اتوار 12 نومبر 2017 18:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2017ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ٹریٹ پولو کپ 2017ء کا فائنل دیواز اون نے جیت لیا فائنل میں ریمنگٹن پولو کو 11-5 سے شکست دیدی۔ ادھر سب سڈری فائنل میں دائود گروپ نے ٹیرا انرجی کو 5-3 سے شکست دے کر سب سڈری فائنل جیت لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ٹریٹ پولو کپ کا فائنل دیکھنے کیلئے زندہ دلان لاہور کی ایک بڑی تعداد گرائونڈ میں موجود تھی۔

اس موقع پر مہمان خصوصی چیئرمین پیکچز سیدبابر علی، گیسٹ آف آنر سید شاہد علی سی ای او ٹریٹ گروپ، لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران عمر صادق، احمد نواز ٹوانہ،ثاقب خان خاکوانی، سیکرٹری کلب کرنل (ر) شعیب آفتاب ،ممبرز اور ان کی فیملیز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

فائنل میچ پہلے چکر میں ہی زبردست رہا جب دونوں ٹیموں نے پہلے چکر میں ہی چھ گول سکور کرلیے۔

چار دیواز اون نے جبکہ دو ریمنگٹن پولو نے سکور کیے دوسرے چکر میں بھی دونوں ٹیموں نے دو دو گول سکور کیے مگر تیسرا اور چوتھا چکر دیواز اون کے نام رہا انہوں نے پانچ گول سکور کرکے میچ اپنے نام کیا۔ دیواز اون کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی نے پانچ ، ممتاز عباس نیازی نے تین، عمر اختر نے دو اور میاں مصطفی عزیز نے ایک گول سکور کیے جبکہ ہارنے والی ریمنگٹن پولو کی ٹیم کی طرف سے بلال حئی نے چار جبکہ بلال حیات نون نے ایک گول سکور کیا۔

ادھر سب سڈری فائنل میں دائود گروپ نے ٹیرا انرجی کو 5-3 سے ہرا کر سب سڈری فائنل جیت لیا۔ دائود گروپ کی طرف سے محسن عطا خان کھوسہ نے چارگول سکور کیے جبکہ ٹیرا انرجی کی طرف سے احمد بلال ریات نے دو جبکہ حارث ہارون ملک نے ایک گول سکور کیا۔ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی پرو چانسلر لمز اور چیئرمین پیکچز سید بابر علی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :