Live Updates

نوجوانوں کیلئے علامہ اقبال کے افکار کا مطالعہ بہت ضروری ہے ، عمران خان

ہار نہ ماننے والی کوالٹی انسان کو کامیابی دیتی ہے،میں جب بھی کسی مقصد کے جاتا ہوں کشتیاں جلا کر جاتا ہوں ،ہم دوسروں کے کلچر کے غلام بن چکے ہیں، مشکل حالات میں سیاست چھوڑ دیتا تو پی ٹی آئی نہ بنتی ،پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا نمل کالج میں تقریب سے خطاب

اتوار 12 نومبر 2017 16:20

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ ہم دوسروں کے کلچر کے غلام بن چکے ہیں، مشکل حالات میں سیاست چھوڑ دیتا تو پی ٹی آئی نہ بنتی ،پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے، میانوالی میں میڈیل کالج، ہسپتال بنائیں گے، بڑا انسان وہ ہوتا ہے، جو بڑے خواب دیکھتا ہے۔اتوار کو نمل کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ گدھے پر لکیریں ڈال دینے سے وہ زیبرا نہیں بن سکتا ، دنیا میں پیچھے رہ جانے پر عوام کنفیوز ہیں، کہیں بھی چلے جائیں اپنے ملک کو نہیں بھولنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ کبھی بھی اپنی شناخت کوفراموش نہیں کرنا چاہیے، بڑاکام کرنے والا ہمیشہ پہلے خواب دیکھتا ہے، بڑاانسان وہ ہوتا ہے، جو بڑے خواب دیکھتا ہے، ہم دوسروں کے کلچر کے غلام بن چکے ہیںِ آپ دنیا میں کہیں بھی جائیں اپنے ملک کو نہ بھولیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے عوام مغربی ثقافت سے متاثر نظر آتے ہیں، علامہ اقبال نے مغرب کی کامیابی کی وجوہات جواب شکوہ میں بتائیں۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال کے افکار کا مطالبہ ضروری ہے، قائداعظم اپنی ذات کیلئے پاکستان نہیں بنانا چاہتے تھے،مشکل حالات میں سیاست چھوڑ دیتا تو پی ٹی آئی نہ بنتی، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے، میں نے زندگی میں جوبھی کیا ابتداء میں سب مذاق بناتے تھے، میانوالی میں جدید ہسپتال اور میڈیل کالج میںبھی بنائیں گے گریجویشن کرنے والے طلباء وطالبات اور والدین کو مبارباد دیتا ہوں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات