Live Updates

اپنی ذات کو فائدہ پہنچانے والا کبھی کامیاب نہیں ہوتا،عمران خان

بڑا آدمی بننے کے لئے انسان کو بڑے بڑے خواب دیکھنے چاہئیں جس کا فائدہ عوام کو ہو،اقتدار میں آ کر تعلیمی نظام میں خطیر رقم خرچ کرینگے، چیئرمین تحریک انصاف کا نمل یونیورسٹی میں پانچویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب

اتوار 12 نومبر 2017 16:11

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2017ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر تعلیمی نظام کو بہتر کرنے کے لئے خطیر رقم خرچ کریں گی تاکہ پاکستان کی 70فیصد ینگ پاپولیشن آگے بڑھ سکے ملک میں اسپورٹ گراونڈ بنائیں گے تاکہ ینگ ٹیلنٹ آگے آئے اور ملک کا نام روشن کریں میانوالی میں ایک کوالٹی ہسپتال اور اس کے ساتھ میڈیکل کالج بنائیں گے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نمل یونیورسٹی میں 5ویں کانوویکشن کی موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ طلباء جب اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے دنیا میں جائیں تو انہیں اپنی شناخت نہیں بھولنی چاہیے کیونکہ آج کل پاکستانیوں میں احساس کم تری ہے کہ وہ مغرب سے پیچھے ہیں لیکن دوسروں کے فیشن کو اپنانے کا مطلب آپ دوسرے کلچر کے غلام بننے جارہے ہیں عمران خان نے کہا کہ بڑا آدمی بننے کے لئے انسان کو بڑے بڑے خواب دیکھنے چائیے کیونکہ کے قائد اعظم نے بھی پاکستان بننے کا خواب دیکھا تھا لیکن جو آدمی صرف اپنی ذات کو فائدہ پہنچانے کا بڑا خواب دیکھتا ہے وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوتا لوگوں کی بہتری اور انسانیت کے لئے بڑے خواب دیکھنے چاہیے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 70فیصد لوگ 35سال کی عمر سے کم ہے جس کا مطلب کے یہاں پر ینگ پاپولیشن ہے لیکن یہاں پر بد قسمتی سے ینگ پاپولیشن کو آگے بڑھنے کے لئے بہتر تعلیم پر توجہ نہیں دی جاتی تحریک انصاف اقتدار میں آکر تعلیمی نظام کو بہتر کرنے کے لئے خطیر رقم خرچ کرے گی عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں اسپورٹس گراؤنڈ بنائے گی تاکہ ینگ ٹیلنٹ آگے آسکے میانوالی میں ہم نے جگہ دیکھ لی ہے جلد یہاں پر کوالٹی ہسپتال بنائے گے جس کے ساتھ میڈیکل کالج بھی منسلک ہوگا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات