100 اور1500روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قر عہ اندازی15 نومبر کو ہو گی

اتوار 12 نومبر 2017 15:50

پاکپتن۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2017ء) سنٹرل ڈائریکڑریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیراہتمام1500روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قر عہ اندازی 15 نومبر بدھ کو پشاور میں ہو گی ،پہلا انعام30 لاکھ روپے ایک انعام، دوسرا انعام 10 لاکھ روپے کی3 انعامات ،تیسرا انعام18500روپے کی1696 انعامات ہو نگے،دریں ااثنا ء سنٹرل ڈائریکڑریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیراہتمام100روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قر عہ اندازی 15نومبر بدھ کو حیدر آبادمیں ہو گی،پہلا انعام7لاکھ روپے ایک انعام، دوسرا انعام2لاکھ روپے کی3 انعامات ،تیسرا انعام1000روپے کی1199 انعامات ہو نگے۔

متعلقہ عنوان :