رکن صو با ئی اسمبلی کی طرف سے جوگنگ ٹریک کیلئی50لاکھ روپے کے فنڈز دینے کا اعلان

اتوار 12 نومبر 2017 15:50

خانپور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2017ء) ایم پی اے چوہدری محمد اعجاز شفیع نے خانپور میں جوگنگ ٹریک کیلئی50لاکھ روپے فنڈز دینے کا اعلان کیا ہے ،تفصیلات کے مطابق چوہدری محمد اعجاز شفیع نے سیاسی ،سماجی و تاجر رہنما چوہدری زاہد صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرصہ داراز سے جوگنگ ٹریک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے یہاں کئی لوگ صبح جوگنگ کیلئے آتے ہیں ،یہاں پر کوئی بھی بیٹھنے کا انتظام نہیں ہے، نہ ہی پارکنگ اورجوگنگ ٹریک کا گیٹ صحیح حالت میں ہے ،اس موقع پر چوہدری محمد اعجاز شفیع نے جوگنگ ٹریک کیلئی50لاکھ روپے کے فنڈز دینے کا اعلان کر تے ہو ئے کہا کہ اس فنڈ سے جوگنگ ٹریک کا گیٹ، سائیڈوں پر پودے، پھول ، بیٹھے کیلئے بینچ اور پارکنگ کا بھی انتظام کیا جائے گا تاکہ دور دراز سے آنے والے لوگ اپنی کار ،موٹر بائیک یہاں آسانی سے کھڑے کر سکیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چوہدری محمد زاہد نے کہا کہ ایم پی اے چوہدری محمد اعجاز شفیع کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے خان پور کے اس واحد جوگنگ ٹریک کے بارے سوچا اور فنڈز دینے کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :