خان پور میں جمنیزیم کاکام معیار کے مطابق جلد مکمل کروایا جائے گا، چوہدری محمد اعجاز شفیع

اتوار 12 نومبر 2017 15:50

خانپور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2017ء) رکن پنجاب اسمبلی و سابق صوبائی وزیر بیت المال چوہدری محمد اعجاز شفیع نے سپورٹس جمنیزیم کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود فٹنس مشینری کو چیک کیا، اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد سپورٹس جمنیزیم خان پور میں گرلز اور بوائز کے ایونٹ منعقد کروائے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ گرلز جم کا سامان بہت جلد آ جائے گا اور پھر باقائدہ جمنیزیم فٹنس سینٹر کا آغاز بھی کر دیا جائے گا ،اس موقع پر چیئر مین مارکیٹ کمیٹی رائو ظفر اقبال ،چوہدری خوشی محمد ،اے ڈی بھائی ،چوہدری شاہد محمد جمنیزیم سپورٹس آفیسر خان پور ،چوہدری شفیق چیئر مین یو سی جیتھہ بھٹہ ،سب انجینئر محمد عثمان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ،چوہدری محمدا عجاز شفیع نے سب انجینئر محمد عثمان کو ہدایت کی کہ جمنیزیم میں باقی رہ جانے والا کام معیار کے مطابق جلد از جلد مکمل کروایا جائے تاکہ کھلاڑیوں کو تمام سہولیات جلدفراہم کی جا سکیں ۔