پاکستان سپر لیگ ، پلاٹینیم کیٹگری میں تمام فرنچائز نے اپنے اپنے کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا

اتوار 12 نومبر 2017 15:48

پاکستان سپر لیگ ، پلاٹینیم کیٹگری میں تمام فرنچائز نے اپنے اپنے کھلاڑیوں ..
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12نومبر2017ئ)پاکستان سپر لیگ کی پلاٹینیم کیٹگری میں تمام فرنچائز نے اپنے اپنے کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے سلسلے میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ڈرافٹ کے پہلے راﺅنڈ میں لاہور قلندرز نے آسٹریلیوی بلے باز کرس لیس ، سابق چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے جنوبی افریقی بلے باز جین پال ڈومینی ،کراچی کنگز نے جنوبی افریقی بلے باز کولن انگرام ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سابق آسٹریلیوی آل راﺅنڈ ر شین واٹسن،دوسرے ایڈیشن کی چیمپئن پشاور زلمی کی ٹیم نے ویسٹ انڈین آل راﺅنڈ ر ڈووین براوو اور ایونٹ میں شامل ہونے والی نئی فرنچائز ملتان سلطانز نے جنوبی افریقی لیگ سپنر عمران طاہر کو اپنے سکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے ۔