شاہ فیصل کالونی میں خوفناک ٹریفک حادثے میں واٹر ٹینکر موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گیا ،ْ دو بہنیں نیچے آکر جاں بحق

اتوار 12 نومبر 2017 15:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2017ء) کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں خوفناک ٹریفک حادثے میں واٹر ٹینکر موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گیا ،ْ موٹر سائیکل سوار بھائی اور 2 بہنیں نیچے آکرجاں بحق ہوگئیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو شاہ فیصل کالونی نمبر 5 پر تیز رفتار 14 وہیلر واٹر ٹینکر موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گیا، ٹینکر کے نیچے دب کر موٹرسائیکل سوار بھائی اور 2 بہنیں جاں بحق ہوگئیں، حادثے کا منظر دیکھ کر موقع پر موجود شہریوںکی چیخیں نکل گئیں تاہم شہریوں کو مشتعل دیکھ کر ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ راہ گیر شہریوں نے واٹر ٹینکر کے کلینر کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

حادثے کے بعد جب ٹریفک اہلکار موقع پر پہنچا تو مشتعل شہریوں نے اسے زدو کوب کیا جو مشتعل افراد کے چنگل سے نکل کر بھاگ گیا شہریوں اور علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 20 منٹ کی جدوجہد کے بعد تینوں لاشیں نکال کر جناح ہسپتال منتقل کیں۔

متعلقہ عنوان :