نواز شریف انتخابی مہم کا آغاز 19 نومبرکو ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے

اتوار 12 نومبر 2017 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف انتخابی مہم کا آغاز 19 نومبرکو ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن)کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے دور ان کیا گیا ۔ایبٹ آباد کے مسلم لیگ (ن)کے مقامی عہدیداروں نے بتایا کہ ایبٹ آباد میں میاں نواز شریف کا 19 نومبر کا جلسہ تاریخی ہو گا