اسٹیبلشمنٹ سیاسی جماعتوں کے جوڑ توڑ سے دور رہے ،ْسابق گورنر سندھ معین حیدر

اتوار 12 نومبر 2017 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2017ء) سابق گورنر سندھ معین حیدر نے کہاہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو سیاسی جماعتوں کے جوڑ توڑ سے گریز کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

وہ ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سر زمین پارٹی کے اتحاد اور اتحاد کے خاتمے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر اظہار خیال کررہے تھے ۔انہوںنے کہا کہ کراچی میں صاف ستھری سیاست کیلئے نہ صرف پی ایس پی اور ایم کیو ایم کا اتحاد ضروری ہے بلکہ ایم کیو ایم حقیقی کو بھی اس اتحاد میں شامل ہونا ہوگا۔پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کے بیان پر انہوںنے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ سیاسی جماعتوں کے جوڑ توڑ سے دور رہے۔

متعلقہ عنوان :