مصطفیٰ کمال منی لانڈرنگ میں سہولت کارکا کردار ادا کرتے رہے ہیں ،ْ سرفراز مرچنٹ

مصطفیٰ کمال اگر کھل کر سچ بولنا چاہتے ہیں تو پورا سچ بولیں ،ْپورا سچ ابھی بھی نہیں کہا ،ْ انٹرویو

اتوار 12 نومبر 2017 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2017ء) بزنس مین سرفراز مرچنٹ نے کہا ہے کہ مصطفی کمال تو الطاف حسین کی جانب سے کی جانے والی منی لانڈرنگ کے بھیدی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں کے دور ان انہوں نے مصطفی کمال پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ تو منی لانڈرنگ میں سہولت کاری کا کردار ادا کرتے رہے ہیں ،ْان کے دستخط سے بڑے بڑے کام ہوئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ایف آئی اے تفتیش کرے گی تو سب سامنے آجائیگا ،ْ اسٹیبلشمنٹ کسی کو سپورٹ نہیں کررہی، بلکہ یہ مصطفی کمال کی من گھڑت کہانی ہے۔انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال اگر کھل کر سچ بولنا چاہتے ہیں تو پورا سچ بولیں ،ْانہوں نے پورا سچ ابھی بھی نہیں کہا۔