عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ

پاکستانی شیئرز بازار میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی ملکی سیاسی صورتحال کی وجہ سے کم رہی

اتوار 12 نومبر 2017 15:01

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2017ء) عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران خام تیل کے سودے 26 ماہ کی بلند سطح 56 ڈالر 74 سینٹس فی بیرل پر پہنچ گئے ۔ ایک ہفتے میں سونے کے سودوں میں 5 ڈالر فی اونس اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پاکستانی شیئرز بازار میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی ملکی سیاسی صورتحال کی وجہ سے کم رہی۔ہفتے کے دوران 56 کروڑ 91 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 31 ارب روپے رہی۔کاروباری حجم گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 12 فیصد کم ہوا۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 17 ارب روپے کم ہوکر 8493 ارب روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :