پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بہت سے موقع موجود ہیں ،ْ سریش سدھو

پاکستان میں ابتدائی طور پر ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے مختلف ٹیلی کام کمپنیوں کو ٹیلی کام ٹاور کی سروسز فراہم کریں گے دنیا کے مختلف ممالک میں ٹیلی کام کمپنیوں کو ٹاور سروس فراہم ٹیلی کام ٹاور کمپنی ای ڈاٹ کو کے چیف آپریٹنگ آفیسر کی خصوصی گفتگو

اتوار 12 نومبر 2017 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2017ء) دنیا کے مختلف ممالک میں ٹیلی کام کمپنیوں کو ٹاور سروس فراہم ٹیلی کام ٹاور کمپنی ای ڈاٹ کو کے چیف آپریٹنگ آفیسر سریش سدھو نے کہاہے کہ پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بہت سے موقع موجود ہیں ہم پاکستان میں ابتدائی طور پر ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے مختلف ٹیلی کام کمپنیوں کو ٹیلی کام ٹاور کی سروسز فراہم کریں گے موبی لنک ( جاز) کے ساتھ 700 ٹیلی کام ٹارو سے بہترین کوالٹی سروس فراہم کرنے کا معاہدہ ہواہے جس سے جاز اور وارد کے صارفین کو اعلی کوالٹی کی سروس فراہم کی جائے گی ، مستقبل میں ٹیلی نار اور دیگر کمپنیوں کے ساتھ بھی معاہدہ کی بات چیت ہورہی ہے مستقبل میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کا ارداہ رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

این این آئی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیاء میں انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلیکام کے شعبے میں ابھرتی ہوئی معیشت ہے اور بارہ کروڑ سے زائد موبائل استعمال کرنے والو ں کو ٹیلی کام ٹاور کی کوالٹی بہتر بناکر ٹیلیکام کے شعبے کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم اہنگ کیا جاسکتاہے ۔ ای ڈاٹ کو ملائشیائ،ْ بنگلہ دیشن ، میانمر، اور دیگر مختلف ممالک میں ٹیلیکام کمپنیون کو ٹیلی کام ٹاور کی معیاری سروس فراہم کررہی ہے ابتدائی طو ر پر پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے موبی لنک ( جاز) کے ساتھ 700 ٹیلی کام ٹارو سے بہترین کوالٹی سروس فراہم کرنے کا معاہدہ ہواہے جس سے جاز اور وارد کے صارفین کو اعلی کوالٹی کی سروس فراہم کی جائے گی ، مستقبل میں ٹیلی نار اور دیگر کمپنیوں کے ساتھ بھی معاہدہ کی بات چیت ہورہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ای ڈاٹ کو جدید ٹیکنالوجی سے مختلف کمپنیوں کے ٹیلی کام ٹاورز کو یک جا کرکہ ایک ٹاور سے تمام کمپنیوں کو سروس فراہم کرئے گی جس سے نہ صرف ٹیلی کام کمپنیوں کی اپنے اپنے صارفین کو سروس کی کوالٹی بہتر بنا سکے گی بلکہ اخراجات میں بھی واضح کمی واقع ہوگی ۔ ای ڈاٹ کو کمپنی ٹاور کے حجم کو کم کرکہ مستقبل میں ماحول دوست ٹاور نصب کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس سے ماحولیاتی اور سیکورٹی کے حوالے سے خدشات بھی نہ ہونے کے برابر رہ جائیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ ٹیلی کام سیکٹر انتہائی تیزی سے ترقی کررہاہے فورجی کے بعد اب فائیو جی سروس کے لیے کوششیں تیزرفتاری سے جاری ہیں جس سے ٹیلی کام سیکٹر میں انقلابی تبدیلیاں ہونگے ہمیں وقت سے قبل ہی اس کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے ۔ ٹیلی کام ٹاور کمپنی ای ڈاٹ کو کے چیف آپریٹنگ آفیسر سریش سدھونے کہا کہ پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بہت سے موقع موجود ہیں مستقبل میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کا ارداہ رکھتے ہیں ۔