علی بابا نے آن لائن فروخت کا ریکارڈ توڑ دیا ،ْ ایک روز میں 25کھرب روپے سے زائد اشیاء فروخت کر ڈالیں

فیسٹیول کے دوران 90 فیصد سے زائد کی خریداری موبائل کے ذریعے ہی ہوئی ہے ،ْکمپنی کا موقف

اتوار 12 نومبر 2017 15:00

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2017ء) چین کی آن لائن اشیاء فروخت کرنے والی کمپنی علی بابا نے فروخت کا ریکارڈ توڑ دیا ،ْایک روز میں 25 کھرب روپے سے زائد اشیا فروخت کر ڈالیں۔تفصیلات کے مطابق انٹر نیٹ کے ذریعے خریداری کیلئے چین کی آن لائن کمپنی علی بابا نے ایک دن میں فروخت کا نیاعالمی ریکارڈ قائم کردیا ،ْ کمپنی کے مطابق ہفتے کے روز اس نے آن لائن شاپنگ کے ذریعے 168 ارب یوان مالیت کی اشیا فروخت کی ،ْیہ فروخت تقریباً 25 ارب ڈالر اور پاکستانی روپوں میں یہ 25 کھرب سے زائد کی رقم بنتی ہے۔

گزشتہ سال بھی علی بابا نے ایک دن میں ریکارڈ 18 کھرب روپے سے زائد کی اشیا آن لائن فروخت کی تھیں۔خریداری کے سالانہ تہوار ’سنگلز ڈے‘ میں آن لائن شوپنگ کمپنی علی بابا نے ایک روز میں آن لائن کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے صرف 24 گھنٹوں میں 25 ارب 4 کروڑ ڈالر کی اشیا فرخت کر دیں۔

(جاری ہے)

اس سنگل ڈے شاپنگ کے دوران علی بابا کمپنی نے ٹی وی سے لیکر پرتعیش کشتیاں تک فرخت کیں۔

اسی حوالے سے علی بابا کمپنی نے بتایا کہ اس فیسٹیول کے دوران 90 فیصد سے زائد کی خریداری موبائل کے ذریعے ہی ہوئی ہے۔علی بابا نے سنگلز ڈے امریکا کے بلیک فرائی ڈے شاپنگ فیسٹیول کے جواب میں متعارف کرایا تھا جس نے علی بابا کو ای کامرس انڈسٹری میں ’ایمازون‘ کی طرح دنیا کی صف اول کی کمپنیوں کے برابر لاکھڑا کیا ،ْاس کے علاوہ جے ڈی ڈاٹ کام بھی 500 سرِفہرست ویب سائٹ میں شامل ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :