وفاقی حکومت نے قبائلی نوجوانوں کیلئے 6 ماہ کے فنی تربیتی پروگرام کا آغاز کر دیا

انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سرٹیفکیٹ دینے، کمپیوٹر سافٹ ویئر پروگرامنگ، الیکٹریکل اور مکینیکل سمیت مختلف شعبوں میں تربیت دی جائیگی

اتوار 12 نومبر 2017 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2017ء) وفاقی حکومت نے قبائلی نوجوانوں کیلئے 6 ماہ کے فنی تربیتی پروگرام کا آغاز کر دیا ہے ،ْ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سرٹیفکیٹ دینے، کمپیوٹر سافٹ ویئر پروگرامنگ، الیکٹریکل اور مکینیکل سمیت مختلف شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے قبائلی نوجوانوں کیلئے چھ ماہ کا فنی تربیتی پروگرام شروع کیا ہے۔

نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سرٹیفکیٹ دینے، کمپیوٹر سافٹ ویئر پروگرامنگ، الیکٹریکل اور مکینیکل سمیت مختلف شعبوں میں تربیت دی جائیگی ،ْنوجوانوں کو دوران تربیت مفت کھانے پینے اور رہائش کے علاوہ ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائیگا ،ْ خواہشمند امیدوار اپنی متعلقہ ایجنسیوں کو 13 نومبر تک ایجنسی رابطہ افسر کے دفتر میں درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :