کوچ نے پہلے بولنگ کا کہا، مشرفی غلط سن کر بیٹنگ کا فیصلہ کر بیٹھے

اتوار 12 نومبر 2017 14:32

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2017ء) بنگلادیش پریمیئر لیگ میں کپتان مشرفی مرتضی اور کوچ ٹام موڈی میں کمیونیکشن میں خرابی شکست کی وجہ بن گئی۔

(جاری ہے)

راجشاہی کنگز کیخلاف رنگپور رائیڈرز کے کپتان مشرفی مرتضی اور کوچ ٹام موڈی میں کمیونیکشن میں خرابی شکست کی وجہ بن گئی، مقابلے میں مشرفی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم حریف ٹیم نے ہدف2وکٹ پر حاصل کرکے فتح سمیٹ لی۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں مشرفی نے کہا کہ کوچ ٹام موڈی نے ٹاس جیتنے پر پہلے بولنگ کا کہا تھا لیکن میں سمجھا وہ بیٹنگ کا کہہ رہے ہیں، میرا بھی خیال یہی تھا کہ ہمیں اس وکٹ پر پہلے بولنگ کرنی چاہیے تھی۔