پہلا نیکسٹ جنریشن ٹینس ٹورنامنٹ جنوبی کوریا کے چنگ ہیون نے جیت لیا

جنوبی کوریا کے کھلاڑی نے ایونٹ کے فائنل میں روس کے آندرے روبلوف کو سخت مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کیا

اتوار 12 نومبر 2017 14:32

میلان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2017ء) جنوبی کوریا کے چنگ ہیون نے اٹلی میں ہونے والا پہلا نیکسٹ جنریشن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا ، فائنل میں روس کے آندرے روبلوف ناکام رہے ۔

(جاری ہے)

پروفیشنل ٹینس ٹورنامنٹ نیکسٹ جنریشن کا اختتام شاندار انداز میں ہوا ، جنوبی کوریا کے چنگ ہیون نے میدان مار لیا ۔ اٹلی کا شہر میلان فائنل میچ کا میزبان تھا ۔ چنگ ہیون اور روس کے آندرے روبلوف ،، فائنل میں مدمقابل ہوئے ۔ پہلے سیٹ میں کورین ٹینس سٹار چنگ ہیون چار تین سے ناکام رہے ۔ تاہم چنگ ہیون نے اگلے تینوں سیٹس جیت کر نیکسٹ جنریشن ٹورنامنٹ کا اولین ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :