عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال کے درمیان صلح ہوگئی

میرے اور فریال کے درمیان معاملات حل ہوگئے ہیں اور وہ سال کا اختتام اچھا کرنا چاہتا ہیں،باکسر کا پیغام

اتوار 12 نومبر 2017 14:31

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2017ء)الزامات در الزامات اور تنقید کے بعد باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان ڈرامائی طور پر صلح ہوگئی۔رواں سال ماہ اگست میں باکسر عامر خان نے گھریلو ناچاقیوں پر اہلیہ فریال مخدوم سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور اہلیہ کی جانب سے ان کے والدین سے معافی مانگنے کے باوجود بھی عامر نے انہیں معاف کرنے سے انکار کردیا تھا۔

گزشتہ ماہ فریال مخدوم نے سماجی رابطے کی سائٹ پر بتایا تھا کہ وہ ایک بار پھر امید سے ہیں اور جلد ہی نیا مہمان ان کے گھر آنے والا ہے۔فریال مخدوم اور عامر خان نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے تھے جس کیبعد فریال نے کئی مرتبہ صلح کی کوشش کی لیکن عامر نے نہ صرف صلح سے صاف انکار کیا بلکہ اس دوران نئی گرل فرینڈ کا کے ساتھ سیر و تفریح کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

(جاری ہے)

عامر خان اور فریال مخدوم نے گزشتہ کئی روز سے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے گریز کیا تھا اور اب ڈرامائی طور دونوں کے صلح کی خبر سامنے آئی ہے۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے سماجی ویب سائٹ پر اہلیہ کے ساتھ تصاویر شیئر کرکے صلح کا اعلان کیا۔انسٹاگرام پر اہلیہ کی ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے عامر نے کہا کہ میرے اور فریال کے درمیان معاملات حل ہوگئے ہیں اور وہ سال کا اختتام اچھا کرنا چاہتا ہیں۔