شاہد آفریدی نے بی پی ایل میں اپنے پہلے ہی میچ میں دھوم مچا دی

ْشاہد آفریدی نے میچ میں 4وکٹیں اور 17گیندوں پر5چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 37رنز بنا ئے

اتوار 12 نومبر 2017 14:31

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2017ء) سابق کپتان اور آل رائونڈر شاہد آفریدی نے بی پی ایل میں اپنے پہلے ہی میچ میں دھوم مچا دی۔شاہد آفریدی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں 4وکٹیں اور جارحانہ17گیندوں پر5چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 37رنز بنا کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بی پی ایل میں شاہد آفریدی کی شاندار آل رانڈ پرفارمنس کی بدولت ڈھاکا ڈائنامائٹس نے سلہٹ سکسرز کو8 وکٹ سے ہرادیا، پاکستانی اسٹار آل رانڈر نے 4 اوورز میں 12رنز کے عوض 4 وکٹیں اڑاتے ہوئے حریف ٹیم کو 9 وکٹ پر 101رنز تک محدود رکھا،فاتح الیون نے 7.5 اوورز میں 2 وکٹ پرآسان ہدف حاصل کرلیا، آفریدی نے بطور اوپنر دھواں دار بیٹنگ کی اور17 گیندوں پر 37رنز بٹورے، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور ایک چوکا شامل رہا۔