نیوزی لینڈ ویمنز نے پاکستان ویمنز کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں42رنز سے شکست دیکر سیریز 3-0سے اپنے نام کر لی

پاکستانی ویمنز 127رنز ہدف کے تعاقب میں19اوورز میں84رنز بنا کر آئوٹ ،ناہیدہ خان کے 23رنز نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس میچ کی بہترین کھلاڑی قرار،دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی (کل) کھیلا جائیگا

اتوار 12 نومبر 2017 14:31

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2017ء) نیوزی لینڈ ویمنز کر کٹ ٹیم نے پاکستان ویمنز کو 4ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں42رنز سے شکست دیکر سیریز 3-0سے اپنے نام کر لی۔پاکستانی ویمنز ٹیم127رنز ہدف کے تعاقب میں19اوورز میں84رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔پاکستان ویمنز کی جانب سے ناہیدہ خان23، سدرہ امین16،سدرہ نواز اور نتالیہ پرویز12،12رنز بنا سکیں۔

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا چوتھا اور آخری ٹی ٹوئنٹی (کل)منگل کو کھیلا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو شارجہ کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ ویمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اوورز میں4وکٹوں کے نقصان پر126رنز بنائے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ ویمنز کی جانب سے سوزی بیٹس نے ناقابل شکست65رنز بنائے کیٹی مارٹن 25 اور پیرکنز14رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں۔

پاکستان کی جانب سے نتالیہ پرویز نی2 اور ناشرہ سندھو نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔جواب میںپاکستانی ویمنز ٹیم127رنز ہدف کے تعاقب میں19اوورز میں84رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔پاکستان ویمنز کی جانب سے ناہیدہ خان23، سدرہ امین16،سدرہ نواز اور نتالیہ پرویز12،12رنز بنا سکیں۔ میچ میں ناقابل شکست65رنز بنانے پر نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس کو میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا چوتھا اور آخری ٹی ٹوئنٹی منگل کو کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :