پاکستان سپر لیگ ،ملتان سلطانز نے اپنے کپتان کے نام کا اعلان کردیا

اتوار 12 نومبر 2017 14:24

پاکستان سپر لیگ ،ملتان سلطانز نے اپنے کپتان کے نام کا اعلان کردیا
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12نومبر2017ئ) پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننے والی چھٹی فرنچائز ملتان سلطانز نے اپنے کپتان کے نام کا اعلان کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم اور کراچی کنگز کے سابق کپتان شعیب ملک پی ایس ایل کے تیسرے سیزن میں ملتان سلطانز کی قیادت کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ سابق جنوبی افریقی آف سپنر یوہان بوتھا ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے ۔ یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے لیے ٹیمیں آج اپنے اپنے سکواڈ کو حتمی شکل دیں گی جبکہ ٹورنامنٹ اگلے سال فروری اور مارچ میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں کھیلا جائے گا ۔


متعلقہ عنوان :