متحرک اور نظریاتی قیادت تحریکوں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے،فہیم خان

تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک عام روایتی مذہبی اور سیاسی جماعتیں نہیں،شاہد ملک

اتوار 12 نومبر 2017 14:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2017ء) منہاج القرآن یوتھ لیگ کراچی کے صدر فہیم خان،بشیر خان مروت،شاہد ملک ،مکرم مقصود،صارم نور و دیگر قائدین نے تحریک منہاج القرآن کے نو منتخب امیر نعیم انصاری،نو منتخب ناظم مرزا جنید علی،نو منتخب صدر پاکستان عوامی تحریک مشتاق صدیقی،نو منتخب جنرل سیکرٹری رائو کامران محمود کو منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا متحرک اور نظریاتی قیادت تحریکوں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔

(جاری ہے)

تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک عام روایتی مذہبی اور سیاسی جماعتیں نہیں بلکہ دو نظریاتی ،اصلاحی ،تجدیدی اور انقلابی تحریکیں ہیں جنکے کام کرنے کا انداز سب سے الگ ہے ۔ان قائدین نے کہا ڈاکٹر طاہر القادری سے قوم کی امیدیں وابستہ ہیں امید ہے نو منتخب قیادتیں اپنی صلاحیتوں سے تجدیدی اور انقلابی کاموں کو تیزی کے ساتھ منزل کی جانب لیکر چلیں گے۔یوتھ قائدین نے کہا قیادت نے جب جس مقام پر پکارا تو منہاج القرآن یوتھ لیگ انکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہو گی۔