پاکستان عوامی تحریک 2018کے الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی،رائو کامران محمود

صوبائی تنظیم کے بعد ضلع،پی ایس،یوسیز اور وارڈ میں تنظیمی نیٹ ورک فعال کرنے کا اعلان،پاکستان عوامی تحریک کے مشاورتی اجلاس میں رائو کامران کی بریفنگ

اتوار 12 نومبر 2017 14:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2017ء) پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کی تنظیم نو کے بعد پہلا مشارتی اجلاس صدر پاکستان عوامی تحریک مشتاق صدیقی کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک رائو کامران محمود نے کہا پاکستان عوامی تحریک 2018کے الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔کراچی کی صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن لڑیں گے۔

جب تک تبدیلی کی قوتیں آگے نہیں بڑھیں گے چور لیٹرے ایسے ہی ملک کو لوٹتے رہیں گے پاکستان عوامی تحریک محب وطن قوتوں کے ساتھ ملکر پرپٹ حکمرانوں کے راستے روکے گی۔انھوں نے مطالبہ کیا جب تک انتخابی عمل میں حقیقی اصلاح نہیںہو گی انتخابات شفاف نہیں ہو سکتے لہذا احتساب،اصلاحات کے بعد انتخابات کرائے جائیں ورنہ وہی کرپٹ اگلے ستر سال ملک و ملت کو لوٹتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تنظیم نو کے بعد پاکستان عوامی تحریک کو از سر نو تنظیمی سیٹ اپ میں صوبائی تنظیم کے بعد ضلعی،پی ایس،یوسیز اور وارڈ میں منظم کیا جائے گا اور منظم ورکنگ پلان کے ساتھ ممبر سازی مہم کا آغاز بہت جلد کیا جائے گا جدید طریقے سے عوام تک رسائی کو یقینی بناتے ہوئے پانچ لاکھ لوگوں کو پاکستان عوامی تحریک کا ممبر بنایا جائے گا۔

اجلاس میں کراچی کے مسائل پر ،پانی کی عدم دستیابی،کچرے کے انبار،سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ ،کے الیکٹرک کی لوٹ مار پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا اور متعلقہ اداروں کو نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔مشاورتی اجلاس میںPATکے قائدین قیصر اقبال قادری،شہزاد میرٹھی،لیاقت حسین کاظمی،عبد الواحد قاسمانی،اطہر جاوید یقی،الیاس مغل،عدنان رئوف انقلابی،ثاقب نوشاہی،شفقت شیخ،بشیر خان مروت،رائو محمد طیب کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے سابق قائدین ،ضلعی ،ٹائونز ،یوسیز اور وارڈ کے قائدین نے شرکت کی ۔