قومی ٹی 20 کپ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے

اتوار 12 نومبر 2017 14:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2017ء)قومی ٹی 20 کپ میں آج (پیر کو) مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ٹورنامنٹ میں پہلا میچ لاہور بلیوز اور فیصل آباد کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

لاہور بلیوز محمد حفیظ جبکہ فیصل آباد سعید اجمل کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دوسرا میچ لاہور وائٹس اور کراچی وائٹس کے مابین کھیلا جائے گا۔ سلمان بٹ لاہور وائٹس اور سرفراز احمد کراچی وائٹس کی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔