یوتھ ایشیا کرکٹ کپ، پاکستان اپنا تیسرا میچ آج سری لنکا کے خلاف کھیلے گا

اتوار 12 نومبر 2017 14:00

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2017ء) اے سی سی یوتھ ایشیا کرکٹ کپ میں پاکستان اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ آج (پیر کو) سری لنکا کے خلاف کھیلے گا، اسی روز ملائیشیا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں شیڈول یوتھ ایشیا کپ میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان، ملائیشیا، نیپال اور یو اے ای شامل ہیں۔ پاکستان یوتھ اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ (آج) پیر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔ اسی روز میزبان ملائیشیا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ ایونٹ کے سیمی فائنلز 16 اور 17 نومبر جبکہ فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :