سپورٹس ڈیسک*

بی پی ایل میں کل دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

اتوار 12 نومبر 2017 14:00

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2017ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ( بی پی ایل) میں (کل) منگل کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں جاری لیگ میں پہلا میچ ڈھاکہ ڈائنامائٹس اور کھلنا ٹائٹنس کے درمیان ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈھاکہ چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور کھلنا دو پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔ دوسرے میچ میں کومیلا وکٹورینز اور چٹاگانگ وائی کنگز کی ٹیمیں ڈھاکہ میں مدمقابل ہوں گی۔ دونوں ٹیموں نے ابھی تک ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔